ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ مخالف لابی کے دبا ﺅمیں کیا۔ شوکت ترین

Mar 06, 2022 | 19:43:PM
ایف اے ٹی ایف۔پاکستان۔گرے لسٹ۔دباﺅ۔میرٹ
کیپشن: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہاہے کہ ا یف اے ٹی ایف نے پاکستان کے معاملے میں میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا ۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ مخالف لابی کے دباﺅ میں کیا۔غیرملکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں شوکت ترین نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ کےلئے پاکستان کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ایف اے ٹی ایف نے بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کئے۔شوکت ترین نے کہا کہ 27 میں سے 26 اہداف پورئے گئے جانے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا بلاجواز ہے۔ اعلیٰ کارکردگی پر پاکستان کا حق تھا کہ اسے گرے لسٹ سے نکالا جائے ۔شوکت ترین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان کو مزید 4 ماہ کے لئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔بلاول سے ملاقات۔۔تحریک انصاف کے منحرف رہنما ندیم افضل چن پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے