لاہور میں نامعلوم شخص کی درخت سے لٹکی لاش مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ملتان روڈ پر مانگا منڈی کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی درخت سے لٹکی لاش ملی ہے، پولیس نےقانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس اور فرانزک ماہرین نے موقع پرشواہد اکٹھےکئےاورلاش تحویل میں لے لی ۔
مانگا منڈی پولیس کے مطابق کہ نامعلوم شخص کی لاش کوضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔فرانزک اور دیگر شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا ۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔