وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

Jun 06, 2026 | 18:02:PM
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے موقع پر ہونے والی اپنی اہم ملاقاتوں اور سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان محسن نقوی کے آئندہ تہران کے دورے سے متعلق امور پر بھی مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم نے دورے کے حوالے سے ضروری رہنمائی فراہم کی۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کے قیام، شہریوں کے تحفظ اور سیکیورٹی کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کو مزید مستحکم بنانے اور سیکیورٹی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطوں اور مربوط حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ آج ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے