لیگی ایم این اے سردار محمد اظہر کے صاحبزادے محمد صفدر انتقال کر گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک جاوید)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ایم این اے سردار محمد اظہر خان لغاری کے صاحبزادے سردار محمد صفدر خان لغاری قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔
صادق آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 266 سردار صفدر خان لغاری خالقِ حقیقی سے جا ملے، سردار صفدر خان لغاری طویل علالت کے بعد لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
معدے کے عارضے میں مبتلا سردار صفدر خان لغاری گزشتہ روز سرجری کے بعد وینٹی لیٹر پر تھے، مرحوم مسلم لیگ ن پنجاب کے سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ تھے، سردار صفدر خان لغاری کے انتقال کی خبر پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر، سردار صفدر خان لغاری کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ آج ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے