آزاد کشمیرمیں کالعدم ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار

گرفتار افراد پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں

Jun 06, 2026 | 16:18:PM
آزاد کشمیرمیں کالعدم ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حاشر وڑائچ)آزاد کشمیرمیں کالعدم ایکشن کمیٹی کے 72 افرادکو گرفتارکرلیاگیا۔
ترجمان آزاد کشمیر پولیس نے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے 72 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،گرفتار افراد پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔ 
پولیس کے مطابق شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی جاری ہے،احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ،عوامی زندگی مفلوج کرنے کی کوششوں پر کارروائی تیزکی گئی،امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملازمین کے لئے مفت بجلی کی سہولت،حکومتی نوٹیفکیشن معطل

پولیس نے شہریوں سے قانون کی پاسداری اور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کو وارننگ دی ہے کہ قانون شکنی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔