مومنہ اقبال کے شوہرکی معروف اداکارکیساتھ مماثلت؟صارفین کے دلچسپ تبصرے

Jun 06, 2026 | 13:58:PM
مومنہ اقبال کے شوہرکی معروف اداکارکیساتھ مماثلت؟صارفین کے دلچسپ تبصرے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کے بعدسوشل میڈیا صارفین نے ان کے شوہرکی معروف اداکارکے ساتھ مماثلت تلاش کرلی۔
مومنہ اقبال حال ہی میں حمزہ حبیب کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین نے ان کے شوہرحمزہ حبیب کی ایک معروف اداکار کے ساتھ مماثلت تلاش کرلی ہے اور سوشل میڈیا پر متعدد افراد کا خیال ہے کہ حمزہ حبیب کی شکل و صورت معروف اداکار علی عباس سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے، تاہم حمزہ حبیب اور علی عباس کے درمیان کسی خاندانی تعلق کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ہالی ووڈاداکار جیمز ہینڈی کوچاقو کے وارکرکے قتل کردیاگیا
حمزہ حبیب اور علی عباس کی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے صارفین دلچسپ تبصرے  کررہے ہیں،ایک صارف نے لکھا کہ یہ دونوں تو جڑواں بھائی لگتے ہیں، ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ چہرے کے خد و خال حیران کن حد تک ایک جیسے ہیں، ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ دونوں بچھڑے ہوئے بھائی ہوں۔