پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 20 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

Jun 06, 2026 | 11:28:AM
پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 20 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 28 ہزار 216 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 20 ہزار 345 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے 17 ہزار 839 مقدمات کے چالان مکمل کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ

 2482 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں اور جرمانے بھی کروائے گئے ہیں۔

لاہور میں بجلی چوری کے 7298 مقدمات درج کیے گئے اور 7932 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔