پنکی پر ڈرامہ بنانے کی اطلاعات؛حناپرویزبٹ کاسخت ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمرہ فاطمہ)چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مبینہ منشیات فروش پنکی کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کی اطلاعات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کو قابلِ مذمت قراردے دیا ۔
حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اگر واقعی پنکی پر کوئی ڈرامہ بنایا جا رہا ہے تو یہ ایک شرمناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، ایسے افراد کو میڈیا پر نمایاں کرنا اور ان کی زندگیوں کو ڈرامائی انداز میں پیش کرنا معاشرتی اقدار کے منافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنکی کوئی رول ماڈل نہیں جس پر ڈرامہ بنایا جائے اور نہ ہی ایسے کرداروں کو نوجوان نسل کے سامنے بطور مثال پیش کیا جانا چاہیے، محض ویورشپ اور ریٹنگز کے حصول کے لیے متنازع اور منفی کرداروں کو مرکزی حیثیت دینا افسوسناک رجحان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کی کمی کوناکافی قرار دیدیا
چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے سوال اٹھایا کہ ہم کب تک ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے لوگوں کو رول ماڈل بنا کر پیش کرتے رہیں گے، جبکہ معاشرے میں بے شمار مثبت اور قابلِ تقلید شخصیات موجود ہیں جن کی جدوجہد اور کامیابیاں اجاگر کیے جانے کی مستحق ہیں۔