گڈ نیوز،بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے آئندہ سال انتخابات کروانے کا اعلان کردیا

Jun 06, 2025 | 21:35:PM
گڈ نیوز،بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے آئندہ سال انتخابات کروانے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلا دیش میں قائم کی گئی عبوری حکومت نے آئندہ سال ملک میں انتخابات کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن آنے والے دنوں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک  میں انتخابات اپریل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے۔انہوں نےمزید کہا کہ بنگلادیش کا الیکشن کمیشن آنے والے دنوں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرے گا۔عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے مینڈیٹ پر ملک کا انتظام سنبھالا تھا اور  آئندہ عید الفطر تک ملک میں انصاف اور اصلاحات کے حوالے سے قابل قبول حد تک کام مکمل ہوچکا ہوگا۔یاد رہے کہ محمد یونس اس سے قبل متعدد مرتبہ یہ کہتے رہے ہیں کہ بنگلادیش میں انتخابات دسمبر 2025 سے جون 2026 کے درمیان کروائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے  کہ بنگلادیش میں گزشتہ سال اگست میں پرتشدد عوامی انقلاب کے بعد وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد  نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلادیش کا عبوری سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ 
یہ بھی پڑھیں:گلوکار سانول خان عیسی خان خیلوی کا نیا گیت ' ریئر ' ریلیز کردیا گیا