لاڑکانہ:رشتہ داری کا شاخسانہ، داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کردیا

Jun 06, 2025 | 00:21:AM
لاڑکانہ:رشتہ داری کا شاخسانہ، داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عبدالخالق مغیری ) لاڑکانہ میں رشتہ داری کا شاخسانہ، داماد نے فائرنگ کرکے اپنی 55 سالہ ساس کو قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ الہ آباد تھانہ کی حدود ممتاز کالونی میں پیش آیا جہاں کامران نامی ملزم نے رشتہ داری کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنی 55 سالہ ساس رضیہ کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا ہے۔

اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر زخمی خاتون کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب پاک بھارت جنگ ہوئی تو ٹرمپ کو ثالثی کا وقت نہیں ملے گا:بلاول بھٹو