پاکستانی کپتان بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

Jun 06, 2023 | 20:38:PM
پاکستانی کپتان بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد
کیپشن: بابر اعظم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کرلیا اس کے علاوہ جاری کردہ پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کی نامزدگیاں مئی کے مہینے کی کارکردگی پر کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔