جنوبی وزیرستان: سرکاری سکول کے ساتھ نصب بارودی مواد کا دھماکہ، 2 افراد شہید 3 زخمی

Jun 06, 2023 | 12:34:PM
جنوبی وزیرستان: سرکاری سکول کے ساتھ نصب بارودی مواد کا دھماکہ، 2 افراد شہید 3 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(باچا خان) جنوبی وزیرستان کے مولے خان بازار میں سرکاری سکول کے ساتھ نصب بارودی مواد کا دھماکہ، 2 افراد شہید اور 3 افراد زخمی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والے افراد کی شناخت ملک داؤد اور خون جان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عابد، جنید اور شاہد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم: ٹرک اور کار میں تصادم، آرمی آفیسر شہید

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد مقامی رہائشی ہیں، زخمیوں اور شہیدوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔