روس سے سستا تیل کب پاکستان پہنچے گا؟

روس سے پاکستان پہنچنے والے ایک لاکھ ٹن خام تیل کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے کیونکہ بحری جہاز ابھی تک عمان نہیں پہنچ پایا ہے

Jun 06, 2023 | 12:18:PM
روس سے سستا تیل کب پاکستان پہنچے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس سے سستا تیل کب پاکستان پہنچے گا؟  روس سے پاکستان پہنچنے والے ایک لاکھ ٹن خام تیل کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے کیونکہ بحری جہاز ابھی تک عمان نہیں پہنچ پایا ہے۔

 سرکاری محکمے کے ایک اعلیٰ افسر نے انگریز ی اخبار’ دی نیوز ‘کو  بتایا ہے کہ بحری جہاز کل 7 جون کو عمان کی بندر گاہ پہنچے گا۔

ضرور پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو گیا

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے 24  مئی کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بحری جہاز 27 مئی کو عمان پہنچے گا جس کے بعد چھو ٹے بحری جہاز وں میں روسی خام تیل پاکستان کی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچے گا او ر اس میں تقریباً 2 ہفتے لگیں گے۔

پہلی روسی تیل کی کھیپ ایک لاکھ ٹن خام تیل لانے کے بارے میں اطلاعات غلط معلومات کی بنیاد پر بتائی گئی تھیں۔