انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو گیا

Jun 06, 2023 | 11:44:AM
انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) ہفتےکے دوسرے کاروباری دن انٹربینک میں ڈالر 11پیسےمہنگاہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر قدر میں معمولی اضافے کے ساتھ ٹریڈنگ کاسلسلہ جاری، ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ڈالرکی 286روپے 30 پیسےپرٹریڈنگ جاری۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا پلٹ کر وار، ایک روز میں 8 روپے مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 308 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 51پیسے مہنگا ہونے کے بعد  286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 49 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ وقتی ہے، ایک دو ہفتے میں ڈالر  300 روپے سے نیچے آ جائے گا، بجٹ کی آمد  اور مارکیٹ میں ڈالر خریداری کے رجحان کے باعث روپیہ دباؤ میں ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا تو ڈالر کی قدر میں مزید بڑھ سکتی ہے۔