کیا رواں ماہ کے آخر تک پٹرول کی قیمت 260 روپے ہوجائے گی ؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

Jun 06, 2022 | 15:59:PM
پیٹرولیم مصںوعات،ڈاکٹر اشفاق حسن،امرہ معشیات
کیپشن: عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے: ڈاکٹر اشفاق حسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماہرمعاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک ہوجائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق ماہرمعاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت اس مہینے کے آخر میں 260 کے قریب ہوگی، ابھی تو ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں۔

 ڈاکٹراشفاق حسن کا کہنا تھا کہ کوئی اور حکومت ہوتی تو اتنی زیادہ قیمتیں نہیں بڑھائی جاتیں، اگر کسی کو پاکستان اور عوام سے محبت ہے تو اس طرح قیمتیں نہیں بڑھاتا۔

 یہ بھی پڑھیں:ایٹمی پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے: جنرل ندیم رضا

ماہر معاشیات نے کہا کہ جب حکومت بدلتی ہے ہمیں آئی ایم ایف، آئی ایم ایف کھیلنا پڑتا ہے، مشرف گئے اور زرداری آئے تو آئی ایم ایف چلے گئے، 2013 میں ہمیں آئی ایم ایف میں جانے کی ضرورت نہیں تھی۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے، عمران خان پر دباؤ ڈال کر آئی ایم ایف کے پاس لے جایا گیا، حالات ایسے پیدا کیے جاتے ہیں تاکہ آئی ایم ایف کے پاس جایا جائے، ستمبر تک دیکھیے گا کیسے حالات ہوں گے اور کیا ہوگا۔

 ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ معیشت اور حالات کی بہتری جیسے الفاظ اپنی ڈکشنری سے نکال دیں، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کبھی معیشت اچھی نہیں ہوتی، کوئی دردمند ایسے ظالمانہ طریقے سے قیمتیں نہیں بڑھا سکتا ہے۔

 ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ اب کوئی حکومت آئی ایم ایف کے چنگل سے نہیں نکل سکتی، اگر کوئی حکومت نکلنا چاہے بھی تو رجیم تبدیل کر دیا جائے گا۔

 ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلق ڈاکٹر اشفاق حسن نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے بہت اچھا کام کرنا شروع کر دیا تھا، چیئرمین اپٹما نے کہا 3 سال میں ہمیں اتنا فائدہ ہوا جتنا ماضی میں نہیں ہوا، ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ بہت شاندار جا رہی ہے، ٹیکسٹائل برآمدات 20 ارب ڈالرتک جاسکتی ہیں۔

 ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ اس وقت ایک ایک روپیہ ایک ایک ڈالر بچانے کی ضرورت ہے، لوگ بیرون ملک جاتے ہیں ماہانہ سفر پر 150 ملین ڈالر جاتا ہے۔