کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی نے مہمانوں کو مشکل میں ڈال دیا

Jun 06, 2022 | 15:43:PM
کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی نے مہمانوں کو مشکل میں ڈال دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار کَرن جوہر کی 50ویں سالگرہ پر تقریباً پوری فلم انڈسٹری مدعو تھی جن میں سے متعدد فنکار عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کرن جوہر کی سالگرہ میں شرکت کرنے والے 50 فنکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی فہرست میں  شاہ رُخ خان، کترینہ کیف، ادیتا رائے سمیت متعدد شامل ہیں جن کے نام تا حال چھپائے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتیک آریان اس پارٹی میں موجود نہیں تھے مگر کارتیک کو یہ وائرس اُن کی فلم ’ہنگامہ‘ کی ہیروئن سے لگا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتیک آریان کی فلم کی ہیروئن کرن جوہر کی سالگرہ میں مدعو تھیں