گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، وفاق میں آپ کا مقدمہ لڑوں گا،بلاول بھٹو

Jul 06, 2026 | 22:38:PM
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، وفاق میں آپ کا مقدمہ لڑوں گا،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے،   گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے وفاق میں آپ کا مقدمہ لڑوں گا،   پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اجلاس ہوا، بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ کو صوبے کے مسائل اور وسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گلگت بلتستان کے پہلے گورنر قمر زمان کائرہ بھی موجودتھے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  جس طرح گلگت بلتستان کے شہری بغیر ویزے کے چین کے شہر سنکیانگ جاسکتے ہیں، اس طرز پر چینی باشندوں کے گلگت بلتستان آنے سے سیاحت میں اضافہ ہوگا، 

بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی گلگت بلتستان کو بریفنگ دی گئی کہ  گلگت بلتستان کی سبسڈائز گندم میں اچانک کمی کا معاملہ ایک سنگین بحران بنتا جارہا ہے،   گلگت میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ نہ ہونا سیاحت کے فروغ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ 

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان میں سندھ کی طرز پر صحت کا نظام بنانے کے لئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل پر بھی بریفنگ دی گئی، بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کے بحران کی وجہ سے صنعتی ترقی کے امکانات محدود ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - گلگت بلتستان
ٹیگز: