تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

Jul 06, 2026 | 16:17:PM
تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(  پی ٹی آئی) میرپور کے نائب صدر افتخار طیب ‘تحریک انصاف’ چھوڑ کر استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابی معرکے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا، میرپور ڈویژن کے نائب صدر افتخار طیب نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

تقریب میں آئی پی پی کے سربراہ عبدالعلیم خان اور آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے افتخار طیب کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں گلے میں پارٹی مفلر پہنایا۔

اس موقع پر آئی پی پی کے سیکرٹری جنرل نثار انصر ابدالی بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک تھے۔

خیال رہے محض ایک روز قبل ہی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے اعلیٰ سطح پر افتخار طیب کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے باضابطہ سفارشات بھجوائی تھیں تاہم ٹکٹ کی سفارشات سامنے آنے کے اگلے ہی روز افتخار طیب نے تحریک انصاف  چھوڑکر آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں :  کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا انجمن تاجران کے عہدیداران پر بدترین تشدد