ویڈیو:مشہور یورپین آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا دوبارہ جاگ اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یورپ کا سب سے فعال آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا ایک بار پھر جاگ اٹھا، لاوے نے رات کو آسمان روشن کردیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ ایٹنا اطالوی جزیرے سسلی میں موجود یورپ کا سب سے فعال آتش فشاں ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے یہ آتش فشاں پیرا کی رات کو پھٹا جس کے بعد شوخ نارنجی رنگ کے لاوے نے رات کے آسمان کو روشن کردیا اور جسے میلوں دور سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
ماؤنٹ ایٹنا پر آتش فشانی کا عمل اکثر ہوتا رہتا ہے اور عام طور پر اس سے معمولاتِ زندگی میں خلل نہیں پڑتا اور نہ ہی یہ مقامی آبادی کے لیے کوئی خطرہ بنتا ہے۔
مزید پڑھیں:آسٹریلیا میں بیٹری سبسڈی سے سولر توانائی کا نیا انقلاب، بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی
تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں یہ سرگرمی بڑھ گئی ہے اور بار بار طاقتور دھماکے ہو رہے ہیں۔
مزید برآں آتش فشاں کی نگرانی کرنے والے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس اینڈ وولکینولوج نے اطلاع دی کہ ماؤنٹ ایٹنا کی مشرقی جانب سے لاوا بہنا شروع ہوگیا ہے جس پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ کے گہرے بادل ہونے کے سبب کیٹینیا ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔