منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر،درجنوں گھر نذرِ آتش،مودی حکومت حالات پر قابو پانے میں ناکام

Jul 06, 2026 | 10:38:AM
منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر،درجنوں گھر نذرِ آتش،مودی حکومت حالات پر قابو پانے میں ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث خانہ جنگی کی شکار ریاست منی پور میں پھر نسلی فسادات پھوٹ پڑے۔

بھارت کا اپنا جریدہ ٹائمز آف انڈیا منی پورمیں اٹھنے والے نئے فسادات کی تفصیلات سامنے لے آیا، بھارتی ریاست منی پور کے ضلع کامجونگ میں پھر تشدد بھڑک اٹھا، نامعلوم حملہ آوروں نے 3 مقامات پر 20 گھروں کو آگ لگا دی۔

بھارتی جریدہ کے مطابق شرپسندوں نے کوکی کے سرحدی گاؤں فائمول کو نذرِ آتش کردیا، جوابی کارروائی میں ناگا قبائل کے دیہات کو نشانہ بنایا گیا، آتشزدگی کے ان واقعات میں فائمول گاؤں کے 15 گھرمکمل جل گئے، جبکہ ناگا برادری کے 7 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں دل دہلا دینے والا  واقعہ !مالی تنگی نے پورا خاندان نگل لیا

بھارتی جریدہ کے مطابق ایک اور واقعہ میں حملہ آوروں نے ضلع کامجونگ میں تانگکھول ناگا بستی میں 7 گھروں کو آگ لگادی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منی پور میں فسادات، انسانی حقوق کی پامالیوں اور نقل مکانی کو مودی سرکار کی بدترین ناکامی قراردیدیا۔

پروفیسر اجائیلیو نیومائی کے مطابق مودی حکومت کی غفلت سے اٹھنے والا تنازع نوے کی دہائی کی خانہ جنگی سے زیادہ تباہ کن ہے، حالیہ فسادات کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار منی پور میں امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

دوسری جانب مودی حکومت نے کروڑوں بھارتی شہریوں کا آئینی حق چھین کر اپنی جھوٹی جمہوریت کا پول کھول دیا،مودی نے بھارتی عوام کا سامنا کرنے کے بجائے اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کا سیاسی وجود ہی مٹا دیا۔
معروف بین الاقوامی جریدہ دی جاپان ٹائمز کے مطابق اقتدار میں رہنے کیلئے مودی بھارتی عوام کے بجائے اپنی مرضی کے ووٹرز تیار کر رہا ہے۔

 سیاسی تجزیہ کار یوگیندر یادو کا کہنا ہے کہ مودی نے ریاستی قوانین اور اداروں کا غلط استعمال کر کے ووٹروں کو ہی تبدیل کرنے کا کھیل شروع کر دیا ہے۔

 دی جاپان ٹائمز کے مطابق مودی نواز الیکشن کمیشن نے اسپیشل انٹینسو ریویژن جیسی متنازع مہم کی آڑ میں انتخابی فہرستوں میں بڑی تبدیلی کی۔

 فرانسیسی سیاسی ماہر جائلز ورنیئر نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں اچانک تبدیلی بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی دھاندلی ہے۔
 دی جاپان ٹائمز کےمطابق مودی حکومت اب تک 9 صوبوں میں ساڑھے 6 کروڑ ووٹرز خارج کر چکی ہے جن کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے۔