اپر دیر: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، ایک جاں بحق، 6 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جان شیر)بریکوٹ گلوم کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گاڑی سیاحوں کو لے کر جا رہی تھی کہ اچانک گہری کھائی میں جاگری،زخمیوں کو فوری طور پر پاتراک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 4 افراد کا تعلق پشاور جبکہ 2 افراد کا تعلق اپر دیر کے علاقے گوالدئی سندرئی سے بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ چونیاں میں ٹریفک حادثے نے 2 بچوں کی جان لے لی، 8 زخمی