گوجرانوالہ ؛حوالات سے 5 ملزمان فرارہو گئے 

Jul 06, 2025 | 22:18:PM
گوجرانوالہ ؛حوالات سے 5 ملزمان فرارہو گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد اقبال)گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ کی حوالات سے 5 ملزمان فرارہو گئے، پولیس کا سرچ آپریشن 

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ میں سنگین غفلت اور سکیورٹی کی کمزوری سامنے آ گئی،پولیس رپورٹ کے مطابق تھانے کے حوالات میں بند پانچ ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہو گئے۔

گوجرانوالہ پولیس رپورٹ کے مطابق  مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جب حوالات میں موجود ملزمان نے موقع پا کر فرار ہونے کی منصوبہ بندی کی اور کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس کو واقعے کا علم صبح ہوا، جس کے فوری بعد علاقہ بھر میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

گوجرانوالہ  واقعے نے تھانے کی سکیورٹی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں،سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فرار مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ 

ایس ایچ او لدھیوالہ وڑائچ نے مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا تھا۔فرار افراد کا کوئی قانونی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔

سی پی او کاکہنا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں  محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قانون کی عملداری اور محکمانہ نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: