وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات،یوم عاشورپر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی

Jul 06, 2025 | 21:46:PM
وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات،یوم عاشورپر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی
کیپشن: وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور  سیکیورٹی کے حوالے سے لئے گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی.

وزیراعظم  نےصوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  صوبائی انتظامیہ، پولیس سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کی پزیرائی کی۔  

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کی موثر اور پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کی بدولت عوام کے لیے یوم عاشور کا پر امن اور پر سکون انعقاد ممکن ہوا  

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات  اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے  کے لیے تمام تر اقدامات لیے۔  وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔ 

یہ بھی پڑھیں: یوم عاشور،آئی جی پنجاب کی سیف سٹی ہیڈکوارٹرز آمد،سکیورٹی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا