ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز:عماد وسیم  پاکستان چیمپئنز کے سکواڈ میں شامل

Jul 06, 2025 | 20:42:PM
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز:عماد وسیم  پاکستان چیمپئنز کے سکواڈ میں شامل
کیپشن: عماد وسیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے اپنی سکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عماد وسیم کا پاکستان چیمپئنز میں خیرمقدم کرتے ہیں، ایک آل راؤنڈر جو جذبہ، تجربہ اور کارکردگی کا مجموعہ ہے۔

یہ ٹورنامنٹ رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی پاکستان چیمپئنز نے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں 6 ممالک، پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹارز شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سمپسنز کارٹون کی مشہور پاکستانی کرکٹر کی کار حادثے میں ہلاکت کی پیشگوئی،مداح پریشان