چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے محمد حفیظ کی ملاقات، اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

Jul 06, 2023 | 22:53:PM
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے محمد حفیظ کی ملاقات، اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر  کے عہدے کی  پیشکش کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی برائے پی سی بی ذکاء اشرف سے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکاء اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد دی  گئی ۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان جبکہ کہا جا رہاہے کہ  ذکاء اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی آفر کر دی، جس کیلئے انہوں نے سوچنے کیلئے وقت مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:زہریلی شراب پینے سے 5 جگری دوست زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،کتنے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ؟

ملاقات کے بعد محمد حفیظ نے کہا کہ ذکاء اشرف میرے لیئے قابل احترام ہیں، میں اس وقت نوکری نہیں کرنا چاہتا، ذکاء اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، انکی دل سے عزت کرتاہوں، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اچھی آفر آئی تو ضرور قبول کروں گا۔