میکسیکو میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 29 افراد ہلاک

Jul 06, 2023 | 21:14:PM
میکسیکو میں مسافر بس کھائی میں گرگئی، 29 افراد ہلاک
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹی آر ٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ٹریفک حادثے میں 29 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، ملک کی جنوبی ریاست اوکساکا میں مسافر بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، اس بس حادثے میں 27 مسافر ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 13 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ناروے کا رکن پارلیمان ایئرپورٹ شاپ سے گلاسز چوری کرتے پکڑا گیا

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 12 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔