ناروے کا رکن پارلیمان ایئرپورٹ شاپ سے گلاسز چوری کرتے پکڑا گیا

Jul 06, 2023 | 20:41:PM
ناروے کا رکن پارلیمان ایئرپورٹ شاپ سے گلاسز چوری کرتے پکڑا گیا
کیپشن: نارویجن رکن پارلیمان موکسنیس گلاسز پہنتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناروے میں ایک رکن پارلیمان اور سیاسی رہنما ایئرپورٹ شاپ سے گلاسز چوری کرتے پکڑا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بجورنر موکسنیس کو مہنگے دھوپ کے چشمے پر ہاتھ صاف کرتے ریکارڈ کرلیا۔
 موکسنیس ابھرتی ہوئی مارکسسٹ پارٹی ریڈ کے سربراہ ہیں، وہ11 سال سے پارٹی کی سربراہی کر رہے ہیں،انہیں گزشتہ ہفتے دارالحکومت اوسلو کے گارڈرمون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فری زون میں واقع ایک سٹور سے دھوپ کے چشمے چرائے تھے۔
مقامی اخبار وی جی نے اپنی ویب سائٹ پر ان کی باعث شرم ویڈیو پیش کردی،اخبار نے اپنی خبر میں کہا کہ 41 سالہ موکسنیس کو اپنی اس حرکت پر سزا کے طور پر 3 ہزار نارویجن کرونز جرمانہ کی سزا دی گئی ہے، یہ رقم 282 ڈالر کے برابر ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موکسنیس اپنی آنکھوں پر عینک لگاتے ہیں اور سٹور کی سیلز وومن کے سامنے ایک سے زیادہ بار اسے آزماتے ہیں۔ یہ یقین حاصل ہونے کے بعد کہ چشمہ انہیں فٹ آرہا ہے وہ چشمہ اپنی کارٹ میں رکھ دیتے ہیں۔ سیلز وومن یہ گمان کرکے کہ وہ آگے جا کر کیشئر کو اس چشمہ کی ادائیگی کریں گے ان سے دور ہوجاتی ہے۔ لیکن دیکھا جا سکتا ہے کہ موکسنیس ایسا نہیں کرتے بلکہ ادائیگی کے بغیر ہی چلے گئے۔ انہوں نے چشمے کو اٹھا کر اپنی جیب میں ڈال لیا۔کچھ ہی دیر میں سٹور انتظامیہ نے ایئرپورٹ سیکیورٹی کو بلالیا۔ سیاسی رہنما کو روکا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میرا ارادہ چوری کا نہیں تھا بلکہ میں نے غلطی سے چشمہ اپنے سامان میں رکھ لیا تھا۔ انتظامیہ نے بیان کئے گئے عذر کو تسلیم نہیں کیا اور پولیس کو طلب کرلیا۔ اس کے بعد معاملہ معافی تلافی پر ختم ہوا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے این آر کے پبلک ریڈیو ویب سائٹ پر ان کا بیان دیکھا جس میں موکسنیس نے کہا میں نے سوچا کہ یہ میرا چشمہ ہے۔ غلطی کا احساس ہوا تو میں گھبرا گیا۔ مجھے خدشہ تھا اگر میں واپس گیا تو بڑا سکینڈل بن جائے گا اور پارٹی اور اس کے ارکان کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی مشروط فراہمی