10جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

Jul 06, 2023 | 18:31:PM
 10جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وہاڑی میں بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے معروف صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، 10 جولائی بروز سوموار کو مقامی تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی مشروط فراہمی ،نوٹیفکیشن بھی سامنے آگیا

تاہم اس چھٹی کا اطلاق یونیورسٹی اور بورڈ کے امتحانات،ایمرجنسی، طبی ادارے، میونسپل کمیٹی اور سیکیورٹی سروسز پر نہیں ہو گا۔