وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا حکم

Jul 06, 2022 | 14:33:PM
وزیراعظم، شہباز شریف،سلمان صوفی،آسان ادائیگیاں،نیشنل بینک پاکستان
کیپشن: موجودہ حکومت کا یہ اقدام کیش لیس معیشت کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے: سلمان صوفی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف نے شہریوں کی جانب سے حکومت کی ادائیگیوں کا نظام آسان اور موثر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے شہریوں کی جانب سے حکومتی کی ادائیگیوں کا نظام آسان اور موثر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تا کہ شہری گھر بیٹھے یہ ادائیگیاں آن لائن سسٹم کے ذریعے آسانی کے ساتھ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحی: حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

 اس سلسلے میں وزیرِاعظم اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے شہریوں کی طرف سے حکومت کی زیادہ تر ادائیگیاں جلد ہی بغیر کسی اضافی چارجز کے آن لائن ادا کی جا سکے گیں۔

 سلمان صوفی نے کہا کہ اس کا آغاز عید الاضحی کے فوری بعد کر دیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ اگلے چھ ماہ کے اندر نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے تمام تر حکومتی ادائیگیاں آن لائن طریقہ کار سے ہو سکیں، اس سسلے میں صدر، نیشنل بینک آف پاکستان کو ضروری ہدایت دے دی گئیں ہیں۔

وزیرِاعظم اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیش لیس معیشت کے لیے مضبوط آن لائن ادائیگی کے نظام کی ضرورت ہوتی ہے جس میں شہری پر کم سے کم یا کوئی چارج نہیں ہوتا، موجودہ حکومت کا یہ اقدام کیش لیس معیشت کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔