شرمیلا فاروقی کا بشری انصاری کے ڈانس سمیت اداکاراؤں کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرا را جوا ب

Jul 06, 2021 | 18:42:PM
شرمیلا فاروقی کا بشری انصاری کے ڈانس سمیت اداکاراؤں کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرا را جوا ب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی اداکارائوں کے لباس پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شرمیلا فاروقی نے اداکار بلال قریشی کی انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہ ”خواتین کو ان کے لباس کے انتخاب کے ذریعے پرکھنا بند کریں، وہ ذی شعور ہیں، آزاد ہیں اور کسی کو بھی ان کے لباس کے انتخاب پر منفی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ایک آزاد دنیا ہے جیو اور جینے دو، بشریٰ انصاری کو اپنے دل کی خواہش پر رقص کرنے دو وہ ایسا کیوں نہ کریں ؟ انہیں ایسا کرنے کا پورا حق ہے، منفیت پھیلانے والوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ آپ اپنی مایوسیوں کو دیکھیں اور ان کا حل نکالیے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتو ن کے ہا ں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش۔۔نرسز کی چیخیں نکل گئیں

بلال قریشی نے اپنی اسٹوری میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ سب خوبصورت اور باصلاحیت ہیں، مجھ پر بھروسہ کریں، ایوارڈ شو میں شاندار نظر آنے کیلئے آپ لوگوں کو ایسے لباس پہننے کی ضرورت نہیں جو جسم ظاہر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ زارا نور عباس، احسن خان کی آواز میں یہ وطن تمہارا ہے ۔۔چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل