آج موسم کیسا رہیگا ؟ 

Jul 06, 2021 | 15:39:PM
 آج موسم کیسا رہیگا ؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس، فیصل آباد، سرگودھا میں پارہ 44 تک جانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں نوابشاہ، دادو شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم اور صفدر کی سزاﺅں کے خلاف اپیلوں کی سماعت 15جولائی تک ملتوی

دیگر کیٹیگریز: موسم