ہریتک روشن کی ویب سیریز کی شوٹنگ شروع

Jan 06, 2026 | 12:52:PM
ہریتک روشن کی ویب سیریز کی شوٹنگ شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن اپنی پہلی پروڈکشن ویب سیریز ‘Storm’ کی فلم بندی کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔

 اس سیریز کی ہدایتکاری اجیت پال سنگھ کر رہے ہیں اور  فلم بندی فروری تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجیت پال سنگھ سیریز کے خالق مصنف اور ہدایتکار کے طور پر تینوں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں

 دوسری طرف  ہرتیک روشن پروڈکشن کے ہر مرحلے میں سرگرم ہیں۔

 ہرتیک نے پری پروڈکشن کے دوران سکرپٹ اور تخلیقی عمل میں بھرپور حصہ لیا اور اجیت پال سنگھ کے ساتھ مسلسل مشورے کیے۔

یہ ویب سیریز Prime Video اور ہرتیک کی پروڈکشن کمپنی HRX Films کے درمیان پہلا تعاون ہے۔

ہرتیک روشن کے مطابق، Storm میں اسٹائل، مواد اور حساسیت کا بہترین امتزاج موجود ہے جو ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گا۔

پروڈکشن ٹیم کے مطابق، یہ تھرلر ویب سیریز ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگی۔