6.2 شدت کا زلزلہ، ٹرین سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جاپان کے خطے جوگوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق زلزلے کا مرکز صوبہ شیمانے کے مشرقی علاقے میں تھا،جس کے بعد کئی شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
زلزلے کے بعد ماتسوئے میں واقع شیمانے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کسی قسم کی خرابی کی اطلاع نہیں ملی، پاور پلانٹ کے آپریٹر چُوگوکو الیکٹرک پاور کمپنی نے بتایا کہ تمام نظام محفوظ ہیں۔
حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت مغربی جاپان میں بلٹ ٹرین سروس عارضی طور پر روک دی، جبکہ بجلی کی بندش کے باعث سان یُو شنکانسن لائن پر اوکایاما اور ہیروشیما کے درمیان ٹرین آپریشن معطل رہا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی شدت جاپان کے 1 سے 7 کے زلزلہ پیمانے پر بالائی درجے کی پانچ ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شنگھائی میں شہری منصوبہ بندی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ