قلعہ سیف اللہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

Jan 06, 2024 | 23:46:PM
قلعہ سیف اللہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کردیا، لواحقین نے کوئٹہ قلعہ سیف اللّٰہ شاہراہ پر احتجاج کیا۔

پولیس حکام کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز ملازم رحمت اللّٰہ جاں بحق ہوگیا۔ وہ اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جارہا تھا کہ مسلح افراد نے اس پر شہر کے قریب فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، گھر میں موجود 55 سالہ خاتون تیزاب حملے میں جاں بحق

لیویز اہلکار کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلعہ سیف اللّٰہ منتقل کیا گیا۔ لیویز ملازم کے قتل کیخلاف لواحقین نے کوئٹہ قلعہ سیف اللّٰہ شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔