عرفی جاوید ہسپتال داخل، تصاویر وائرل

Jan 06, 2024 | 22:02:PM
عرفی جاوید ہسپتال داخل، تصاویر وائرل
کیپشن: فوٹو انڈیا ٹوڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بے باک بھارتی اداکارہ عرفی جاوید طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال پہنچ گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ جس میں اداکارہ ہسپتال کے بستر پر مخصوص ہسپتال کے یونیفارم میں نیبولائزر ماسک لگائے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

وائرل تصویر میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو بند، لبوں پر مسکراہٹ اور ساتھ میں وکٹری کا نشان بھی بنایا ہوا ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 2024ء کا آغاز دھماکے دار ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: فلم "وکھری" کےپریمیئر پر فریال محمود کا بولڈ لباس,صارفین آگ بگولہ ہوگئے

مذکورہ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیا گیا جس کے باعث صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کچھ صارفین ان کی خیریت دریافت کرتے دکھائی دے رہے ہیں تو بعض اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔