عجیب وغریب حادثہ، اڑتے طیارےکا دروازہ کھل گیا ، ویڈیو وائرل

Jan 06, 2024 | 14:30:PM
عجیب وغریب حادثہ، اڑتے طیارےکا دروازہ کھل گیا ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عجیب وغریب حادثے کے باعث پرواز کو امریکا کے شہر پورٹ لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
فضائی حادثات کا تصور کچھ عرصہ قبل تک طیاروں کی تباہی اور یقینی موت سے جڑا تھا لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ دوران پرواز آپ کو موت سامنے نظرآرہی ہوتی ہے اورمنزل پر پہنچنے سے قبل کا وقت یہ دُعا کرتے گزرتا ہے کہ یہ سفر آخری ثابت نہ ہو،ایسا ہی ایک منظرحال ہی میں الاسکا ائر لائنز کی ایک پرواز میں دیکھنے میں آیا جس میں 174 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے

عجیب وغریب حادثے میں طیارے کا دروازہ ہی اُڑنے کے باعث پرواز کو امریکا کے شہر پورٹ لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا کوئی زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے درمیانی کیبن سے باہر نکلنے کے دروازے کی پچھلی دیوارغائب ہے۔ یہ دروازہ اصل میں انخلا کے مقصد کے لیے تھا لیکن الاسکا ایئر لائنز کے طیارے میں فعال نہیں کیا گیا تھا ۔

الاسکا ائر لائنز کی پرواز 1282 پورٹ لینڈ اوریگون سے اونٹاریو، کیلیفورنیا جا رہی تھی جو اڑان بھرنے کے فورا بعد حادثے کا شکار ہوئی۔ طیارے کو 174 مہمانوں اور عملے کے 6 ارکان کے ساتھ پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

فلائٹ اینالائزرز کے اعداد و شمار کے مطابق پرواز کے دوران طیارہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا اور پھر اچانک نیچے اترنا شروع ہو گیا,مسافروں نے اپنے تکلیف دہ تجربے کو بیان کرتے ہوئے اسے ایک ڈراؤنا خواب قرار دیا۔

ایک 22 سالہ مسافر نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ "میں اپنی آنکھیں کھولتا ہوں اور سب سے پہلے جو چیز مجھے نظر آتی ہے وہ میرے سامنے آکسیجن ماسک ہےاور میں بائیں طرف دیکھتا ہوں اور جہاز کے کنارے کی دیوار ختم ہو چکی ہے، پہلی چیز جو میں نے سوچی وہ یہ تھی کہ میں مرنے لگا ہوں"۔

زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ ایک بالکل نیا طیارہ تھا جس نے نومبر 2023 میں سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا،ائر لائن کا کہنا ہے کہ" اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اورحکام ابھی تک وجہ کا تعین نہیں کر سکے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:بچوں میں تھائی رائیڈ، قد بڑھنا رُک جانا بھی ٹائپ ون ذیابطیس کی وجہ ہے، ماہر امراض ذیابطیس

ائر لائن کے مطابق اگرچہ ایسے واقعات شاذ و نادرہی پیش آتے ہیں لیکن عملے کو صورتحال کو محفوظ طریقے سے سنبھالنے کے لیے تربیت دی گئی ہے۔

بوئنگ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ ہم الاسکا ایئرلائنز کی پرواز اے ایس 1282کو پیش آنے والےواقعے سے آگاہ ہیں اور مزید معلومات جمع کرتے ہوئے اپنے کسٹمرز کے ساتھ رابطے میں ہیں. بوئنگ کی تکنیکی ٹیم تحقیقات میں مدد کے لیے تیارہے۔

ائر سیفٹی ایکسپرٹ انتھونی برک ہاؤس کا کہنا ہے کہ ’میں تصور نہیں کر سکتا کہ مسافروں نے کیا دیکھا۔ہوا اس کیبن سے گزر رہی ہوگی اور یہ شاید ایک بہت پرتشدداور یقینی طور پر خوفناک صورتحال تھی۔