بلوچستان: پیپلز پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا

Jan 06, 2024 | 00:28:AM
بلوچستان: پیپلز پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی 16 قومی اور 51 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی 16 قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 12 جبکہ 51 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 42 ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

این اے 251 کیلئے عبدالباقی مردانزئی، این اے 252 کیلئے اسرار ترین، این اے 254 کیلئے غلام فرید رئیسانی امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 256 سے میر عبدالرحمان زہری، این اے 257 سے عبدالوہاب بزنجو اور این اے 259 سے حاجی ملک شاہ گورگیج پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح این اے 261 سے نواب ثناءاللہ زہری، این اے 262 سے حاجی رمضان اچکزئی، این اے 263 سے روزی خان کاکڑ، این اے 264 سے نوابزادہ جمال رئیسانی، این اے 256 خان محمد ترین جبکہ این اے 266 سے نذر محمد کاکڑ امیدوار ہوں گے۔

پی بی 1 سے سردار عبدالرحیم، پی بی 4 سے سردار محمد حنیف موسیٰ خیل، پی بی 5 سے شمس الدین حرمزئی، پی بی 8 سے سردار سرفراز ڈومکی، پی بی 9 سے میر نصیب اللہ مری، پی بی 10 سے سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پی بی 11 سے نوابزادہ سیف اللہ مگسی، پی بی 12 سے حاجی مولا داد، پی بی 13 سے میر صادق عمرانی، پی بی 14 سے سردار غلام رسول عمرانی، پی بی 16 سے میر چنگیز جمالی، پی بی17 سے سردار فیصل جمالی، پی بی 18 سے نواب ثناءاللہ زہری، پی بی 19 سے آغا شکیل درانی امیدوار ہوں گے۔

بلوچستان میں پی بی 21 سے علی حسن زہری، پی بی 22 سے محمد حسن جاموٹ پی بی 23 سے عبدالقدوس بزنجو، پی بی 32 سے میر ظہور بلیدی، پی بی 27 سے میر عبدالرؤف رند، پی بی 28 سے میر اصغر رند، پی بی 29 سے میر کفایت اللہ امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پی بی 30 سے آغا شاہ حسین، پی بی 32 سے عارف محمد حسنی، پی بی 35 سے نوابزادہ نعمت اللہ، پی بی 37 سے سردار نور احمد بنگلزئی، پی بی سے 38 عبدالشکور کاکڑ، پی بی 39 سے محمد شریف خلجی، پی بی 41 سے نور الدین کاکڑ، پی بی 44 سے عبید گورگیج امیدوار ہوں گے۔

پی بی 45 سے علی مدد جتک، پی بی 47 سے عبدالحکیم کاکڑ، پی بی 49 سے سید جمال عبدالناصر، پی بی 51 سے اکبر خان اچکزئی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔