20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے میں فروخت

Jan 06, 2023 | 18:59:PM
آٹے کی قیمتوں، ریکارڈ ٹوٹ گئے، ملکی تاریخ، 20 کلو کا تھیلا، مہنگا آٹا،
کیپشن: آٹا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آٹے کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 3000 روپے تک پہنچ گیا ،کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں فی کلو آٹا 150روپے تک میں فروخت ہورہا ہے ،کراچی میں حالیہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے تک مزید مہنگا ہوا ،حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 2880 روپے تک پہنچ گیا ،حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 280 روپے مہنگا ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 140 روپے مہنگا ہوا،کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700 روپے ہوگئی،پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2650 روپے میں فروخت ہورہا ہے ،خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت2400 روپے تک ہے ۔
ادھر سکھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2700 روپے تک پہنچ گیا ،لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2600 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے،اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے تک ہے،پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں بھی آٹے کا تھیلا 1295 روپے تک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں چھٹیوں کا معاملہ، حتمی فیصلہ کرلیاگیا