بھائی ولیم نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا ، شہزادہ ہیری کابڑا انکشاف

Jan 06, 2023 | 00:35:AM
بھائی, ولیم , ہاتھ , شہزادہ ,ہیری , انکشاف
کیپشن: برطانوی شہزادہ ہیری اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ہمراہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق بات چیت کے دوران ہونیوالے جھگڑے میں بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے ان کا گریبان پکڑا اور مار پیٹ  بھی کی، جھگڑے کی چوٹ کے نشان  کمر پر آئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب’’ اسپیئر ‘‘ میں اس حوالے سے تفصیلات لکھی ہیں جو 10 جنوری کو شائع ہوگی، شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہزادہ ولیم نے میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بحث کے دوران ان پر حملہ کیا،شہزادہ ہیری کی کتاب کے اقتباسات میں کہا گیا ہے کہ شہزاد ہ ولیم نے میگھن مارکل کو مشکل اور بدتمیز کہا، جھگڑا اس وقت بڑھ گیا جب ولیم نے ہیری کا گریبان پکڑا۔

امریکی اخبار کے مطابق ہیری نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ولیم افسردہ اور معذرت خواہ نظر آئے،اس سے قبل شہزادہ ہیری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں نے اپنے والد اور بھائی سے تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا تھا،  ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد اور بھائی کو واپس چاہتے ہیں۔