عمران خان کی دائیں آنکھ کے کامیاب طبی علاج کی رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی

Feb 06, 2026 | 18:57:PM
عمران خان کی دائیں آنکھ کے کامیاب طبی علاج کی رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کے کامیاب طبی علاج پروزیر اعظم کی ہدایت پر پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے تفصیلی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی۔پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ میں بینائی متاثر ہونے کی تشخیص کی گئی، پمز اسلام آباد کے ماہرین کی جانب سے عمران خان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، طبی معائنے کے بعد عمران خان میں رائٹ سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی،عمران خان کو علاج کیلئے رات گئے پمز منتقل کیا گیا، پمز میں عمران خان کو اینٹی وی جی ای ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن دیا گیا، علاج معیاری پروٹوکول کے تحت آپریشن تھیٹر میں انجام دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طبی عمل تقریباً 20 منٹ میں کامیابی سے مکمل ہوا، حالت مستحکم رہی ہے، عمران خان کو علاج کے بعد فالو اپ ہدایات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا، طبی رپورٹ عمران خان کے اہل خانہ کو موصول ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی نئی قیمت آ گئی