احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

Feb 06, 2026 | 18:39:PM
احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کے احسن رمضان نے ایرانی کیوئسٹ کو شکست دیکر ایشین انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، قطر میں ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے احسن رمضان اور ایران کے شاہین سبزی کے درمیان کھیلا گیا۔

احسن رمضان نے 4-1 فریم سے کامیابی حاصل کرکے ایشین انڈر 21 کا ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستانی کیوئسٹ کی کامیابی کا اسکور 30-79، 22-59، 15-119، 44-72 اور 84-44 رہا۔

احسن رمضان نے سیمی فائنل میں بھی ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی تھی۔
 

یہ بھی پڑھیں :ملک میں 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے سولر لگ چکے: نیپرا حکام