کراچی: غلط چالان بھیجنے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں غلط ای چلان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ،ٹریفک پولیس کے ای چالان نظام کی غلطیاں شہریوں کو بھگتنا پڑ رہی ہیں۔
گزشتہ برس اکتوبر میں شہر میں ای چالان سسٹم نافذ کیا گیا تھا تاہم تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نظام کی خرابیوں کو دور نہیں کیا جا سکا ہے۔
شہر میں لگے جدید کیمرے لگنے کے دعوؤں کے باوجود شہریوں کے غلط چالان کیے جا رہے ہیں۔
متعدد شہریوں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ سیٹ بیلٹ پہننے کے باوجود ان کا سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا چالان کیا گیا ۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے بھیجی گئے چالان میں موجود تصویر میں سیٹ بیلٹ پہنا ہوا نظر آ رہا ہے۔
اسی طرح شہریوں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس دوسرے لوگ اپنی گاڑیوں پر لگا کر چلا رہے ہیں جس کے چالان بھی شہریوں کے پتے پر موصول ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
گزشتہ دنوں بھی ایک شہری کو 50 ہزار روپے مالیت کے 5 چالان بھیجے گئے۔
شہری کا کہنا ہے کہ اس کی گاڑی اس وقت چالان کرنے کے مقامات پر موجود ہی نہیں تھی۔
جو تصویر ٹریفک پولیس کی جانب سے بھیجی گئی ہے اس میں نہ تو وہ شہری موجود ہے اور نہ ہی اس چالان میں نظر آنے والی گاڑی اس کی ہے۔
کوئی اور شخص اس کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنی گاڑی میں لگا کر کھلے عام شہر کی شاہراہوں پر چلا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب اس نظام کی غلطیوں کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔