1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

Feb 06, 2026 | 10:03:AM
 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)1500 روپے مالیت والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔
 نیشنل سیونگز سینٹر 2026 کی پہلی 1500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کیلئےشہری اپنے اصل شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ درخواست جمع کروا کرسٹیٹ بینک ، کمرشل بینکوں کی مجاز برانچوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈز خریدنے کے اہل ہیں۔
انعامی رقم کا دعویٰ سٹیٹ بینک کے کسی بھی فیلڈ آفس، نامزد کمرشل بینک کی برانچوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے آفیشل کلیم فارم مکمل کر کے کیا جا سکتا ہے۔
پہلے انعام کے خوش نصیب کو 30 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ دوسرے انعام کیلئے تین خوش نصیب ہوں گے جن میں سے ہر ایک کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گےجبکہ تیسرے انعام کیلئے 1696 خوش نصیبوں کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر فاتح کو 18500 روپے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بازاروں سے کلو کے حساب سے چاندی خریدنے والے کنگال ہوگئے
ترمیم شدہ ٹیکس پالیسی کے تحت انعام جیتنے والوں پر ان کے ٹیکس فائلر ہونے کی بنیاد پر مختلف شرحوں سے ٹیکس لاگو ہوگا، فائلرز کیلئے انعامی رقم پر 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز کو 30 فیصد ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا،1500 روپے کے پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 16 فروری 2026 کو لاہور میں ہوگی۔