امریکہ نے اپنے شہریوں کو جلد سے جلد ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی

Feb 06, 2026 | 11:39:AM
امریکہ نے اپنے شہریوں کو جلد سے جلد ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران میں امریکہ کی ورچوئل ایمبیسی نے سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایران میں موجود امریکی شہریوں کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں جلد ملک چھوڑنے کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی ورچوئل ایمبیسی  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مقیم امریکی شہری ایسے طریقے سے روانگی کی منصوبہ بندی کریں جس میں انہیں امریکی حکومت کی براہِ راست مدد یا سہارا درکار نہ ہو۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران سے روانگی کے خواہش مند مسافروں کو پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ ا ایران مذاکرات آج ، فریقین کے نمائندے مسقط پہنچ گئے

 اس لیے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے مسلسل رابطے میں رہیں اور تازہ ترین سفری معلومات حاصل کرتے رہیں۔

 امریکی ورچوئل ایمبیسی کے مطابق جو امریکی شہری فوری طور پر ایران چھوڑنے سے قاصر ہیں، وہ اپنے موجودہ رہائشی مقام یا کسی محفوظ جگہ پر قیام کریں۔

 کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ضروری اشیائے خور و نوش، صاف پانی، ادویات اور دیگر بنیادی سامان اپنے پاس محفوظ رکھیں۔

 ایران کے مختلف شہروں میں ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر امریکی شہریوں کو احتجاجی سرگرمیوں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔