امریکا ایران مذاکرات آج ، فریقین کے نمائندے مسقط پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف مذاکرات کیلئے عمان پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف کے ہمراہ ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی آج صبح مسقط میں امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شریک ہوں گے، ایران جوہری مذاکرات میں پورے اختیار کے ساتھ منصفانہ، باہمی طور پر قابلِ قبول اور باوقار مفاہمت تک پہنچنے کے مقصد سے شریک ہوگا۔
اس سے قبل امریکا، ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ہی ترکیہ میں شیڈول تھے جس کے بعد ایران کی جانب سے مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پتنگ بازی پر پابندی،بڑی خبر آ گئی
ایران نے مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ مذاکرات میں علاقائی شراکت داروں کو شامل نہ کرنے اور بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود رکھنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔