علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں پتنگ بازی پر پابندی عائد

Feb 06, 2026 | 08:35:AM
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں پتنگ بازی پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں بسنت کے دوران فلائٹ آپریشنز کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ ایریازمیں پتنگ بازی پر پابندی کانوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پابندی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ایوی ایشن سیفٹی کے حوالے سے سفارشات کی روشنی میں لگائی گئی۔

لینڈنگ ایریا میں نادر آباد، گلشن علی کالونی اور علی ویو، نشاط کالونی، بھٹہ چوک اور ڈی ایچ اے بلاک پی، کیو، آر اور ایس شامل ہیں۔

ایئرکرافٹ ٹیک آف کے راستے میں الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل، تاجپورہ سے ملحقہ کینال بینک روڈ اور تاجپورہ کے علاقے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات سے قبل ایران کا جدید خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

جہازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے تمام علاقوں میں بسنت کے دوران بھی پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی۔

نوٹیفکیشن پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت حکومتی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔