ویڈیو: تیز رفتار کار سٹور میں گھس گئی، 3 ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی شہر لاس اینجلس میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر گروسری سٹور میں گھس گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ واقعہ شہر کے ویسٹ ووڈ علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں پیش آیا۔
At least 3 KILLED after vehicle DRIVEN into Los Angeles grocery store
— RT (@RT_com) February 5, 2026
6 others injured in crash
'Appears an older female driver lost control of her car' — local officials pic.twitter.com/iZzngWPSlA
حکام نے بتایا کہ واقعہ رونما ہونے کے بعد 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کیاگیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون تھی۔
لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:دبئی میں بغیر ڈرائیو ر چلنے والی گاڑیوں کا افتتاح