دبئی میں بغیر ڈرائیو ر چلنے والی گاڑیوں کا افتتاح

Feb 06, 2026 | 09:09:AM
دبئی میں بغیر ڈرائیو ر چلنے والی گاڑیوں کا افتتاح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دبئی میں بغیر ڈرائیور کے گاڑی کا افتتاح کر دیا گیا۔

 دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے خودکار آر ٹی 6 ٹیکسی گاڑیوں کے آپریشنز کا افتتاح کیا۔

 شیخ حمدان نے ڈرائیور لیس گاڑی میں سفر کر کے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کی۔

 خودکار ٹیکسی سروس 2026 کی پہلی سہ ماہی میں عوام کے لئے دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں:آئندہ سال پورے پنجاب میں بسنت ہو گی

دبئی مستقبل کی موبلٹی حل کے حوالے سے عالمی سطح پر قیادت کر رہا ہے، ٹیکسی گاڑیاں Baidu Apollo Go کی تیار کردہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی نے سمارٹ ٹرانسپورٹ کے میدان میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کے لئے پہلا کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر قائم کیا تھا۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’بائیڈو اپولو گو‘ کا یہ جدید سینٹر چین سے باہر اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے۔

 جو دبئی کی مصنوعی ذہانت اور جدید نقل و حمل میں عالمی قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔