آئندہ سال پورے پنجاب میں بسنت ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بسنت اس بار لاہور میں ہو رہی ہے، آئندہ سال پورے پنجاب میں بسنت ہو گی۔
یہ اعلان پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے آج شب ایک نیوز چینل کے اینکر کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا ہے۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بسنت کے آغاز کے وقت سے کچھ لمحے پہلے ایک نیوز چینل کے اینکر کے ساتھ لائیو گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ آئندہ سال بسنت پورے پنجاب میں کی جائے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس سال لاہور میں بسنت قانون کی پابندی کرتے ہوئے منائی جاے گی تو آئندہ سال ہم سارے پنجاب میں بسنت کروائیں گے۔
عظمی بخاری نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ڈوت پتنگیں لے کر رات کے بارہ بجنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ بارہ بجتے ہی بسنت کی اجازت کا وقت شروع ہو گا ا تم ہم پتنگ اڑائیں گے۔