ایشوریا رائے کا شوہر کے لئے محبت بھرا پیغام، طلاق کی خبریں دم توڑگئیں

Feb 06, 2026 | 09:49:AM
ایشوریا رائے کا شوہر کے لئے محبت بھرا پیغام، طلاق کی خبریں دم توڑگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ ایشوریا رائے نے ابھیشک کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام دے کر طلاق کی تمام خبروں کو غلط ثابت کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے نے ابھیشک بچن کی 50 ویں سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے  ابھیشک کے بچپن کی تصویر لگائی اور پیار بھرے ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ پیارے بےبی،پاپا کو 50ویں سالگرہ مبارک، ڈھیر سارا پیار، سکون، خوشیاں، دلی سکون اور بہترین صحت کے ساتھ خوش رہیں اور محبت کے ساتھ چمکتے رہیں۔
اداکارہ کے مداحوں نے بھی ان کے پیغام کو سراہتے ہوئے جوڑے کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس پرجہاں خوشی کا اظہار کیاتو وہیں ابھیشک بچن کی ادھوری تصویر جاری کرنے پر لکھا کہ صرف آنکھیں کیوں پوسٹ کیں، کسی نے لکھا کہ ایشوریا رائے نے غلطی سے ادھوری تصویر پوسٹ کی ہے،کئی مداحوں نے لکھا کہ پرفیکٹ جوڑا ہے اوریہ حقیقی پیار چھلک رہا ہے اور ان کے لیے دعائیں بھی کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت کے موقع پر چاہت فتح علی خان کا نیا گانا، صارفین کیا کہتے ہیں؟
سابق مس ورلڈ ایشوریا کے مداحوں نے ابھیشک بچن کو بھی 50 ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ایشوریا کے پیغام کو دل کو چھولینے والا قرار دیاہے۔
واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشک بچن کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اور شادی کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کئی فلمیں بھی کیں ، ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے۔